• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ ،ایڈز کے مریضوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رتودیرو میں ایچ آئی وی ( ایڈز) کے مریضوں کی تلاش کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران مجموعی طور پر چار روز کے دوران ایک ہزار افراد میں سے 24 مریضوں میں ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق یہ تعداد حیران کن ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رتودیرو کے مختلف دیہات میں جنرل پبلک کا تفصیلی معائنہ کرکے مریضوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب کا بھی جائزہ لیا جائے۔
تازہ ترین