• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہریوں سے 16کروڑ کا فراڈ کرنے والاجعلساز گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے شہریوں سے 16کروڑ کا فراڈ کرنے والے جعلساز کو لاہور میں گرفتار کرکے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ پولیس کو فراڈ کیسز میں مطلوب اشتہاری فیصل افضل کو گرفتار کیا تھا جس کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دی گئی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد کوئٹہ پولیس نے لاہور جا کر ملزم کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔
تازہ ترین