• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے ہائی وے پر 10فٹ لمبے خطرناک اژدھے کی اینٹری

بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم' انا کونڈا' میں دکھائے جانیوالے خطرناک اژدھوں کی دہشت سے کون انکار کر سکتا ہے لیکن ان مناظر میں دکھایا جانیوالا یہ اژدھا کمپیوٹر گرافکس کا نتیجہ نہیں بلکہ حقیقی اژدھا ہے۔


جی ہاں برازیل کے ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد 10فٹ لمبے اور 30کلوگرام  وزنی اس خطرناک اژدھے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اژدھے کی آمد سے ہائی پر ٹریفک روک دیا گیا جبکہ لوگ خوف کے مارے اپنی گاڑیوں سے باہر نکل کر اسکے جانے کا انتظار کرتے رہے۔

کچھ دیر بعد ہی یہ خوفناک اژدھا جنگل کی طرف روانہ ہوگیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین