اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) برٹش امریکن ٹوبیکو (BAT) کے ریجنل ڈائریکٹر بر ائے ایشیا پیسفک اینڈ مڈل ایسٹ گائے میلڈرم نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ گائے میلڈرم نے وزیر اعظم کو دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کیلئے پانچ ملین روپے کا مدادی چیک بھی دیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے بھی وزیر اعظم کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کیلئے 20ملین روپے عطیہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے دیا مر بھاشا اور مہمند دیم فنڈ کیلئے عطیہ دینے کو سر ا ہا۔