راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) وزیراعلٰی پنجاب نے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی (ریوائیول آف راولپنڈی شہر) کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے ، چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود ٹاسک فورس کے کنونیئر ہونگے، ٹاسک فورس کے 11ممبران ہونگے، راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اس ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہو گی ، راولپنڈی شہرکے ریوائیول پراجیکٹ کو گلوریس راولپنڈی کا نام دیا گیا۔ پراجیکٹ کے تحت مری روڈ کی عمارتوں کی تزئین و آرائش، راولپنڈی شہر کی شاہراہوں ، بازاروں اور داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنایا جائیگا۔