• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تبدیل ہو گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خاں اور جسٹس مرزا وقاص رؤف راولپنڈی بینچ میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے، یہ نیا 2 رکنی بنچ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

تازہ ترین