• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مشاورت سے شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی نامزدگی کی، رانا تنویر کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی ہیں، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی افواہ بعض لوگوں کی خواہش ناتمام ہے۔

تازہ ترین