• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، فون پر بات کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں موبائل فون پر کسی سے بات کرنے پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے واہنڈو میں موبائل پر کسی سے بات کرنے پر چھوٹے بھائی ماجد نے اپنی بڑی بہن کنول شہزادی کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

تازہ ترین