• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذاکے غلط انتخاب کا اثر صحت پر براہِ راست ہوتا ہے، ڈاکٹر اجمل


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ غذاکے غلط انتخاب کا اثر صحت پر براہِ راست ہوتا ہے اور ایسے میں موٹاپا، معدے کی خرابی نظام ہاضمہ کی شکایات موصول ہوتی ہیں جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔ورزش درحقیقت جسمانی اور ذہنی صحت کے مابین ہم آہنگی پیداکرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔صحت مند رہنے کے لئے ورزش کو معمول بنانا ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر اسپورٹس فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد عثمان غنی نے کہا کہ چینی کے دوچائے کے چمچ جتنی مقدار کے استعمال سے انسانی قوت مدافعت چارگھنٹوں تک پچاس فیصد کم ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چینی کو میٹھا زہر بھی کہا جاتاہے ، ہمیں خوش رہنے کی عادت اپنانی ہوگی۔کم کھائیں لیکن اچھا کھائیں اور ورزش کی عادت کو باقاعدگی سے اپنائیں۔جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے کہا کہ پریشانی،صدمہ ،تکلیف اور اس جیسی دوسری چیزوں کے انسانی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تازہ ترین