کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تربت میں جاری آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںمزید کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک ہو گئےبھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے بالگتر میں واقعہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملےکے بعدشروع ہونے والا آپریشن جمعہ کو بھی جاری رہا ،جمعہ کو بھی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے مزید تین ارکان مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز تنظیم کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا آپریشن رات گئے تک جاری تھا ۔