• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون مانتا ہے اس نے جرم کیا ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق زرداری گروپ کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کی درخواست ضمانت پر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وکیل سے 7 مئی کو دلائل طلب کرلئے۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کون مانتا ہے اس نے جرم کیا ہے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس ہے تو اس کو اسلام آباد جانا چاہئے۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو منی لانڈرنگ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زرداری گروپ کے ٹیکس کنسلٹنٹ جاوید علوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ تو جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس ہے؟ ملزم کے وکیل جاوید علوی نے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین