• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال، نوید حیدر پانچ سال کیلئے معطل،پنجاب کی صدارت سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیرآئینی اقدامات کر کے فٹ بال کی تباہی کا باعث بننے والے نوید حیدر خان کو پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن نے پانچ سال کے لئے معطل کردیا۔ ایسو سی ایشن کی اکثریتی فیصلے کے باعث نوید حیدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت سے محروم ہو گئے ہیں، ہفتے کو لاہور میں پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن کا غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں 37 میں سے 23 ارکان نے شرکت کی اور اکثریتی فیصلے کے باعث نوید حیدر اپنے عہد سے بھی فارغ ہوگئے۔اگلے صدر کے باقاعدہ چنائو تک نائب صدر خالد شیخ کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے 3 نائب صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو ایسوسی ایشن کے تمام امور چلائے گی۔ دیگر دو ممبران میں رانا شوکت اور اقبال شیخ شامل ہیں جبکہ اصغر خان انجم بطور کوآرڈی نیٹر فرائض سر انجام دیں گے۔
تازہ ترین