• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثاء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا۔

قاضی احمد کے ایک نجی اسپتال میں گاؤں فتوحل زرداری کی رہائشی خاتون کو ڈلیوری کے لیے لایا گیا، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے فوری آپریشن کا کہا تھا۔

ورثاء نے الزام عائد کیا کہ دوران آپریشن لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون انتقال کرگئی، ورثاء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بند کردی۔

ایس ایچ او حسین علی کھرل کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین