راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) جہلم روڈجیسی معروف سڑک جہاں دن بھر ٹریفک کا رش رہتا ہے وہاں گاڑیوں کے ذریعے فروٹ کی فروخت کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی تربوز رکھ کر فروخت کئے جاتے ہیں مگر کینٹ بورڈ کے عملہ کے ساتھ ساتھ وارڈن بھی خاموش تماشائی بنے ہوتے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیفنس چوک کے پاس ایک نہیں دو یا پھر تین سوزوکی والے مستقل کھڑے ہوتے ہیں جن پر فروٹ کی فروخت کا عمل جاری ہوتا ہے اب انہوں نے تربوز روڈ پر بھی رکھے ہوتے ہیں جس سے کسی بھی ممکنہ ٹریفک کے حادثے کا خدشہ رہتا ہے ، ادھر مریڑ حسن سٹاپ کے ارد گرد بھی ریڑھیوں کا بہت زیادہ رش ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہاں کا جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے ، شہریوں نے ذمہ داران کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ریڑھیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سوزوکیوں کو بھی یہاں سے ہٹوایا جائے۔