• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے ٹوئٹر پروفائل پکچر تبدیل کردی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی نئی پروفائل پکچر پوسٹ کی ہے، تصویر میں نواز شریف پرجوش انداز میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالےنظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ ’سات مئی نوازشریف کے ساتھ، چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو ‘ تحریر ہے۔


دوسری جانب نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے روز مسلم لیگ ن نے اپنا پروگرام جاری کر دیا، کارکنوں اور ممبران اسمبلی کو 7 مئی کی شام فیروز پور روڈ پر شنگھائی فلائی اوور کے قریب اکھٹے ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین