• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انتخابات کے پانچویں مرحلے میں تشدد کے واقعات

بھارت میں انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے،مغربی بنگا ل میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

 بہار میں ووٹنگ مشین توڑنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔


مغربی بنگال میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ہاوڑا میں پولنگ ایجنٹ پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا،مدھیہ پردیش کے گاؤں اور راجستھان کے تین علاقوں میں لوگوں نے پانی کے بحران اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کررکھاہے۔

بھارتی انتخابات کے دوران مغربی بنگال اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں ووٹنگ مشینوں میں خرابی کی اطلاعات بھی ملیں، جبکہ مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں پولنگ بوتھ پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین