لندن(جنگ نیوز)برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھان مارکل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا کہ شاہی جوڑے کے ہاں اپریل کے آخر یا پھر مئی کے آغاز میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی۔ شہزادہ ہیری اور میگھان مارکل نے مئی 2018میں شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔ بتایا گیا کہ شاہی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش 6 مئی کو ہوئی اور اس وقت دونوں ماں اور بیٹا صحت مند ہیں۔ پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میگھان مارکل نے بچے کو کہاں جنم دیا اور نہ ہی فوری طور پر بچے اور ماں کی تصویر شیئر کی گئی۔