• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ایرونکس ڈویلپمنٹس کا نیا منصوبہ فروخت کیلئے پیش

لندن (جنگ نیوز)ایرونکس ڈویلپمنٹس نے گوادر میں بلواوشن ریذیڈنسی کے بعد اپنا نیا منصوبہ مرینہ انکلیو فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔ جس میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ ایرونکس ڈویلپمنٹس کے چیف ایگزیکٹو اشعر قریشی نے بیرسٹر میاں وحید الرحمٰن اور حماد ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا باقاعدہ لانچ 9جون کو کیا جائے گا۔ جبکہ 9جون سے قبل مرینہ انکلیو میں کمرشل پلاٹ خریدنے والوں کو 20اور رہائشی پلاٹ پر 15فیصد تک خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلواوشن ریزیڈنسی کو لانچ کے بعد زبردست پذیرائی ملی جس کے بعد فوراً ہی دوسرا منصوبہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ جس میں کمرشل پلاٹس بھی شامل ہیں اور یہ مجموعی طور پر50ایکڑ پر محیط ہوگا اور اس سوسائٹی کی لوکیشن بھی شاندار ہے۔ کمرشل پلاٹس پر 8منزلہ عمارت کی تعمیر ممکن ہوگی اور ہوٹل اور پلازہ وغیرہ بنانے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ پلاٹ آئیڈیل ہونگے اور یہ سوسائٹی زیرو پوائنٹ سے صرف ایک کلو میٹر اور ائرپورٹ سے صرف20سے 25منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ بیرسٹر وحٰد الرحمٰن نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گوادر میں نئے ائرپورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے اور کچھ ہی عرصہ میں گوادر میں خریدی گئی زمین کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپنے وطن میں سرمایہ لگانے کے حوالے سے یہ بہترین وقت ہے۔ گوادر میں بہت تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ دبئی میں صرف ایک پورٹ ہوا کرتی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے کتنی ترقی کی، اس طرح گوادر میں بھی بے انتہا ترقی ہوگی۔ حماد ملک نے کہا کہ مرینہ انکلیو مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع ہے جوکہ کراچی اور ایران کو ملانے والی اہم شاہراہ ہے۔
تازہ ترین