• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوالمنڈی چوک کی توسیع کا منصوبہ کوئٹہ پیکج میں دوبارہ شامل کیا جائے،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی سینئر نائب صدر شان عالم کاکڑاور نائب صدر عین الدین ترین نے مشترکہ بیان میں گوالمنڈی چوک توسیع کوئٹہ پراجیکٹ کے ٹینڈر کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت منصوبے کو کوئٹہ پیکج میں دوبارہ شامل کرے کیونکہ گوالمنڈی چوک اور ارد گرد میں ماہ رمضان اور عام دنوں میں ٹریفک کا زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیا ن میں کہا گیا کہ گوالمنڈی چوک پر روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ رش گزرتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گوالمنڈی چوک جام رہتا ہے جس طرح صوبائی حکومت نے جوائنٹ روڈ منصوبے کو پیکج میں شامل کر کے توسیع کر دی اسی طرح گوالمنڈی چوک کو بھی توسیعی منصوبے میں شامل کریں اگر گوالمنڈی چوک پر توسیع نہیں کی گئی تو آئندہ چند سال میں یہاں ٹریفک کے حوالے سے بہت مشکلات پیدا ہونگیں کیونکہ گوالمنڈی چوک ،سٹیلائٹ ٹاؤن ،سرکی روڈ ،پشتون آباد ،اور مشرقی بائی پاس کے ساتھ لنک سریاب روڈ کا رش یہاں سے گزرتا ہے صوبائی حکومت فوری طورپر ٹینڈر منسوخی کا نوٹس لے کر گوالمنڈی چوک توسیع منصوبے کو کوئٹہ پیکج میں شامل کر کے دوبارہ ٹینڈر دے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مزید ٹریفک کے مسائل پیدا ہونگے۔ 
تازہ ترین