• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: آر آر جی اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم 6 سال بعد گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سٹیلائٹ ٹائون پولیس نے چھ سال قبل آر آر جی کے اہلکار کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سٹیلائٹ ٹائون تھانے کو رپیڈ رسپانس گروپ کے اہلکار کےقتل میں مطلوب اشتہاری سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب موجود ہے جس پر دیگرعملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غلام جان کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2014میں آر آر جی کے اہلکار کو تیز دھار آلے سےذبح کر کےلاش بوری میں بند کر کے پھینک دی تھی ۔
تازہ ترین