• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچہری کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کچہری کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالتیں 1980ءسے دکانوں میں چل رہی ہیں ، کیوں نہ وزر ا ، سیکرٹریز کو ان عدالتوں کی جگہ اور ججز کو فیڈرل سیکرٹریٹ میں بٹھا دیا جائے۔ وفاقی حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہتی ، سائلین پریشان ہیں لیکن وفاقی حکومت کو خبر ہی نہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدلیہ کی حالت اتنی ابتر ہے تو ملک کے باقی حصوں میں کیا ہو گا۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین