• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں مکان کی بوسید چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ تحصیل تنگی کے علاقہ باڑی بند میں پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور ان کے دو بچوں سمیت ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچی زخمی حالت میں ملبے نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچی اور چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت انتہائی بوسیدہ تھی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

تازہ ترین