پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی ہے۔
پاکستان شوبز کے صف اول کے اداکار شان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام کو اس کی مکمل خوبصورتی، جمال اور سادگی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔
نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ عمیمہ ملک نے ہم وطنوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی۔
پاکستانی پرکشش اداکار فیروز خان جو نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی بھی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں بھی دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تمام لوگ رمضان کا یہ مقدس مہینہ محبت اور عقیدت سے گزاریں اور اپنے مذہبی فرائض پورے کریں۔
پاکستانی اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے رمضان کی مبارک باد دی۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماورا حسین نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے مداحوں کو پرجوش انداز میں رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سب سے پسندیدہ مہینہ آگیا ہے، اس مہینے میں دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مسلمان روزہ رکھیں گے ساتھ ہی انہوں نے رمضان کی مبارک باد بھی دی۔
اداکارہ وینا ملک نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکؤنٹس پر دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔
پاکستان کے پرکشش گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اُن کی بیوی اداکارہ عروہ حسین نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔
پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے اپنےمداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔