لاہور(خبر نگار)چانسلر/گورنر پنجاب نے پنجاب کی دو وویمن یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گورنر پنجاب نے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کیلئے ڈاکٹر ناصرہ جدون اور ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے ڈاکٹر بشریٰ مرزا کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی سمریاں منظور کرلی ہیںجبکہ پنجاب کی دیگر وویمن یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وویمن یونیورسٹی ملتان اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بھجوائے گئے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا گیاہے۔ جس پر ان یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کے لیے ناموں کی منظوری نہیں دی جاسکی۔ واضح رہے کہ پنجاب کی 4 وویمن یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیےسرچ کمیٹی نے انٹرویو کیے تھے ۔