• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ و آواران سے اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ اور آواران لیویز نے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 4افراد کو گرفتار کر لیا کوئٹہ لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم صالح محمد سرہ غڑ گئی میں موجود ہے جس پر انہوں نےاسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان کاکڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر آواران حسین جان بلوچ کو اطلاع ملی تھی دو روز قبل ہارون خان فائرنگ کر کے قتل کرنے والے تین ملزمان آواران بازار میں موجود ہیں جس پر لیویز کے ہمراہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان حبیب اللہ ، ظفر علی اور عبدالصمد کو گرفتارکرلیا ۔
تازہ ترین