برطانوی شاہی خاندان کے پرنس ہیری اور میگھن مرکل نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک سب کو دکھا دی۔
ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسسکیس ونڈسر کاسل کے باہر ننھے شہزادے کو لے کر میڈیا کے سامنے آئے، دونوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ننھے شہزادے کے نام کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ بچے کا نام آرچی رکھا جائے گا، پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ننھا شہزادہ شاہی تتخت و تاج کے امیدواروں میں ساتویں نمبر پر ہے۔