• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسڑکٹ بار راولپنڈی کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ، سانحہ داتا دربار کی شدید مذمت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسڑکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید تنویر سہیل شاہ کی قیادت میں ڈسڑکٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی کے ہنگامی اجلاس میں داتا دربار کے باہر ہونے والے سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں شریک بار کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد میر نائب صدر شکیل احمد کھٹر، جوائنٹ سیکرٹری عائشہ منظور عباسی اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کر نے والے کسی طرح بھی انسان کہلانے کے لائق نہیں، ایسے درندہ صفت انسانوں کو جلد پکڑ کر سزا دی جائے، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام مقدس مقامات کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ماہ رمضان میں یہاں عقیدت مندوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔
تازہ ترین