• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا، ’’ہم کتنے گناہ کرتے ہیں اور اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا‘‘

استاد محترم نے فوراً جواب دیا، ’’یہ بھی سزا ہے کہ، اللہ ہمیں سزائیں دیتا ہے اور ہمیں محسوس نہیں ہوتا،

تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا خشک ہو جانا،

کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ، اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے؟؟

نیک صالح اعمال کی طرف قدم بڑھانے میں کاہلی،

کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے ؟؟

تمہیں قرآن کریم کی تلاوت کرتے جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں،

کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے ؟؟

کتنی بار یہ آیت تمہاری نظروں سے گزرنے کے بعد بھی تم انجان بنے رہتے ہو،

’’اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتے‘‘

کتنی طویل راتیں تمہاری زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کے نوافل سے محروم رہنا،

کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ، اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے؟؟

کتنے خیر وبرکت کے مواقع تمہاری زندگی میں آئے…

رمضان ،، عید ، ذوالحجہ، محرم

لیکن تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا،

کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ، اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے؟؟

زندگی میں تعلیم و تفسیر قرآن سیکھنے کے بہترین مواقع آئے،

لیکن اسے نظرانداز کرکے تم دنیاوی لذتوں میں مگن رہے،

کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ، اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہے؟؟

کیا اس سے بھی بڑی کوئی سزا ہوسکتی ہے؟؟

نیک عمل تمہیں بوجھ جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے ؟

اپنی شیطانی و نفسانی خواہشات کے سامنے تم کمزور کیوں پڑجاتے ہو؟

دنیاوی چکا چوند روشنیوں کو دیکھ کر تمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟؟

کیا تم دنیا، پیسے اور عزت و شہرت کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے؟

بھلا اس سے بڑھ کر کوئی سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!

اللہ نے تمہیں تمہاری غلطیاں بھلا کر، دوسروں کی عیب جوئی، جھوٹ اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا۔

آخرت بُھلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل کرنا بنا دیا…

کیا یہ بھی سزا کی ایک شکل نہیں ہے ؟؟

تم نے کبھی اس آیت پر دھیان دیا؛

’’اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیا اسی لیے انہیں توفیق بھی نہیں عطا فرمایا اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بھی یہاں ہی پڑے رہو‘‘ (سورہ توبہ)

بیٹا ، اللہ سے ڈرو .. اللہ تعالٰی کی طرف سے سب سے چھوٹی سزا مال، اولاد اور صحت میں ہوتی ہے۔ لیکن سب سے بڑی سزا غیر محسوس ہوتی ہے۔

اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے۔اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو ..

تازہ ترین