کوئٹہ میں پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ کے سابق پولیس سرجن کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چند ماہ قبل لورالائی کی ایک شہری نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ اپنے مخالف کو دینے کے خلاف سابق پولیس سرجن علی مردان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
گرفتاری کے بعد ڈاکٹر علی مردان نے ضمانت کرائی یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر سول لائن پولیس نے ڈاکٹر علی مردان کو گرفتار کرکے سول لائن تھانے منتقل کردیا۔