کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر محمد آصف ریکی ہواجس میں معراج ترین ، خوشحال کاسی عبد الجبار اور بینش سکندر نے شرکت کی اجلاس میں فاروق لانگو ایڈووکیٹ سے موٹر سائیکل چھیننے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ شہر میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولیس خاموش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاروق لانگو سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔