• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کا دعویٰ، گواہ کی شہادت قلمبند

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کارروائی 18 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے علی ظفر کے گواہوں کو شہادت کےلیے طلب کر رکھا تھا۔

میشا شفیع کےوکیل کا کہنا تھا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، لہٰذا سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے۔

وکیل نے یہ بھی کہا کہ عدالت ہمیں سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے۔

گلوکار علی ظفر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو گواہ عدالت لے کر آئے ہیں، عدالت ان کی شہادت قلمبند کرلے ۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہ ماڈل کنزیٰ منیر کی شہادت قلمبند کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

تازہ ترین