خوف دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کرال(Crawl) کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
ایلگژینڈر ایجا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو شدید طوفان کے دوران گھر میں پھنس جاتی ہے جہاں اسے جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں کایا اسکولڈیلاریو،بیری ریپر،اینسن بون،جوز پالما اور روس اینڈرسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
کریگ جے فلورز اور سیمی ریمی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔