بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے 5 میڈیکل اسٹوروں کے لائسنس معطل اور ملک کے 13ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں کیس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔
چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں ادویات ساز کمپنیوں ،میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976اور صوبائی ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کوئٹہ شہر کے پانچ میڈیکل اسٹورز کے لائسنس معطل اور 13کمپنیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ڈرگ کورٹ میں کیس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کو غیر رجسٹرڈ کمپنیاں لائسنس کی سالانہ توسیع اور ادویات کی مکمل نگرانی کا حکم دیا گیا ہے، اس حوالے سے کوالٹی کنٹرول بورڈ کا دوبارہ اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔