کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ کی مجرمانہ خاموشی اور پی پی کے گڑھ لاڑکانہ رتو ڈیرو سے سیکڑوں ایچ آئی وی کے کیسوں بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی کی بیماری اور 3بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر گہری تشویش اور حکومتی روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں متواتر بچوں کی اموات ، اسپتالوں میں غلط ٹریٹمنٹ اور اموات کے وا قعات کے بعد گزشتہ ڈیڑھ دو ہفتوں سے زائد گزرنے کے باوجود ایڈز کی بچوں اور بڑوں میں تشخیص ہونے کے باوجود ابتک نہ صوبائی وزیر صحت نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کوئی نوٹس لیانہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کی گئی ہے انتفال خون محفوظ طریقوں کے بارے میں شعور پیدا کر نے کی مہم حکومت سندھ کی مر کزی ذمہ داری ہے جسے وہ سر انجام دینے میں اب تک ناکام ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے سندھ حکومت کی بیڈگورننس کی وجہ سے ادارے تباہ ہورہے ہیں اور حکومت سندھ کہیں بھی سنجیدہ نظر نہیں آتی۔