کیا انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کی؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انگلش بولر کی گیند کھرچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،جس نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اس معاملے پر آئی سی سی میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن لئے جانے کی منتظر ہے۔
کرکٹ قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں کے اندر معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پی سی بی کا سی ای او بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز نے اب تک معاملہ رپورٹ نہیں کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سی ای او کو بھی 7 دن کے اندر اندر خود معاملہ رپورٹ کا اختیار ہے۔