• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے کلاوڈ سائنس پر سوشل میڈیا میں پھبتیوں کاطوفان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فضائیہ کی ڈراما اسٹرائیک کی روداد کیا سنائی،بھارت میں سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑگیا،انہوں نے کیا کلاوڈ سائنس پیش کی،آپ بھی سنیے۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ’انٹائر کلاؤڈ کور‘ یعنی "پوری طرح بادل کے پردے میں" ٹرینڈ کرنے لگا اور مرزا غالب سے مشابہ مرزا کلاؤڈی نام کا ایک شاعر بھی سامنے آگیا۔

سیاسی رہنما اسد الدین اویسی نے طنزکے تیر برساتے ہوئے کہا کہ سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، سر گذارش ہے کہ چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان (لکھیے)۔

کیا ٹانک پیتے ہیں، آپ کے بٹوے میں ہر شعبے کا فارمولا ہے سوائے جاب، معیشت، صنعتی ترقی، زراعت کے مسائل کے۔‘

کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام نے کہا کہ مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ اپنے آپ میں ملک مخالف ہے۔مرزا کلاوڈی نام کے ایک ٹوئٹر صارف نے شعر لکھا کہ،

جملہ ہی پھینکتا رہا پانچ سال کی سرکار میں

سوچا تھا کلاؤڈی ہے موسم، نہیں آؤں گا راڈار میں۔

واٹس ایپ پر ایک فائٹر طیارے میں مودی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے: ’سنو سڑک سے چلتے ہیں۔ ان کے ریڈار کو لگے  کہ بس آ رہی ہے۔

تازہ ترین