• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

88ء میں ای میل، ڈیجیٹل کیمرہ استمال کیا، مودی

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔


بھارتی وزیراعظم کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ شاید میں نے پہلی بار 1987-88 میں ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کیا تھا اور اُس دور میں بہت کم لوگوں کے پاس ای میل ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ 1995ء تک ای میل کی سہولت دستیاب ہی نہیں تھی۔

نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اُس وقت گجرات کے علاقے ویرام گام میں جلسے کے دوران ایل کے ایڈوانی کی ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر لی اور نئی دہلی کو ٹرانسمٹ کی، دوسرے دن کلر فوٹو چھپی تو ایڈوانی جی کو حیرانی ہوئی کہ دہلی میں میری فوٹو آج کے آج کیسے چھپ گئی۔

ڈیجیٹل کیمروں سے متعلق معلومات رکھنے والوں نے سوشل میڈیا پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پہلا ڈیجیٹل کیمرہ 1987ء میں امریکی کیمرہ ساز کمپنی نائیکون نے فروخت کےلئے پیش کیا تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ 1988ء میں جب ترقی یافتہ مغربی ممالک میں بھی صرف چند اساتذہ اور سائنسدانوں کے پاس ای میل کی سہولت تھی تو بھارت میں مودی ای میل استعمال کرتے تھے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ مودی نے گٹر سے گیس کی طرح ای میل اور ڈیجیٹل کیمرہ ایجاد کیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین