• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ ڈورس ڈے ستانوے برس کی عمر میں کیلیفورنیا میں چل بسیں۔

ان کا شمار ہالی و وڈ کی تاریخ کے قد آور ترین باکس آفس اسٹارز اور بیسویں صدی کی مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کی وفات سے ہالی ووڈ کے سنہری دور کے باب کا اختتام ہوا۔

1945 میں گیت "سنٹیمنٹل جرنی" سے شہرت پانے والی ڈورس ڈے نے سولو سنگر کی حیثیت سے 650 سے زائد گیت رکارڈ کرائے۔

پچاس کی دہائی کی ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ 1951 میں ان کی فلم I'll see you in my Dream نے باکس آفس کا بیس سالہ رکارڈ توڑا۔

2008 میں انہیں گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، جانوروں کے حقوق کے لئے ان کی خدمات پر 2004 میں انہیں اس وقت کے صدر جارج بش نے صدارتی آزادی ایوارڈ سے نوازا۔

تازہ ترین