کوئٹہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل پر نصب تھا جسے مسجد کے باہر کھڑا کیا گیا تھا، ڈی آئی جی کے مطابق کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بھی دو پولیس اہلکار شامل ہیں، کوئٹہ سول اسپتال کے ایم ایس کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔