بیجنگ (آئی این پی) چین نے گوادر ہوٹل پر دہشت گردحملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چینی عملے اور اداروں کی حفاظت کے لئے بروقت اقدامات کیے، چین اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا، پاکستانی حکومت اور فوج میں قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی بھر پور صلاحیت ہے، چین پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔