• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یاسر کا ہانیہ کو ’دانے دار‘ کہنے پر تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈی اداکار یاسر حسین کی اداکارہ ہانیہ عامر کو دانے دار کہنے والی  انسٹا گرام اسٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھ سے دلچسپ سوال پوچھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر حسین کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک لفظ میں بیان کریں۔ جس کے جواب میں یاسر حسین نے ’دانےدار‘ کا جواب دیا۔

اسٹوری کے جواب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے اکاؤنٹ میں  مداحوں سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کیجئے گا میرے دوست کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے۔‘

اداکارہ ہانیہ عامر کی اس اسٹوری کے جواب میں اداکار یاسر حسین نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوست کہنے کی وجہ سے ہی دانے دار لکھا تھا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ ایکنی (acne) کو اردو میں دانے ہی کہتے ہیں برگر۔‘

اس اسٹوری کے ردعمل میں اداکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ دوسروں کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ جانتے ہوئے بھی مذاق اڑانا دنیا کا بدترین کام ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دوسروں کی کمزوری کو مذاق میں بھی نشانہ بنانا ایک قابلِ نفرت عمل ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نےمزید کہا کہ مزاح ایک اچھا کام ہے پر مذاق میں کسی کی دل آزاری کرنا سراسر غلط کام ہے۔ مذاق کے نام پر کسی کو رسوا کرنا مزاح میں شمار نہیں ہوتا۔

واضح رہے کامیڈی اداکار یاسر حسین مختلف مواقعوں پر متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہتے ہیں تاہم اس بار ہانیہ عامر کے کافی شدید رد عمل پر اداکارہ کے مداح اُن کی حمایت میں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے زریعے اظہار کر رہے ہیں۔

اداکار یاسر حسین کو اُن کے ایک جواب کی وجہ سےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین