• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو آل راؤنڈر شاداب خان کے فٹ ہوگئے۔وہ پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے جمعرات کی صبح لندن جارہے ہیں۔شاداب کانام پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم میں شامل تھا لیکن ان فٹ ہونے کے بعد ان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم کا حصہ بنے۔

جنگ نے منگل کو شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی خبر دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ شاداب خان ورلڈ کپ کے لئے فٹ قراردے دیئے گئے ہیں۔شاداب خان17 مئی کو ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے معائنہ کرائیں گے اور20مئی کو برسٹل میں ٹیم جوائن کریں گے۔

شاداب کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں کہ خون میں وائرل منفی آیا ہے ۔میں ہمیشہ پر اعتماد تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں گا ۔

ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ شاداب خان کا انگلینڈ میں ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا گیا ۔ پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے دو دن میں آئے گی۔

اتوار کو پنڈی میں شاداب خان کے خون کے نمونے لے کر مزید ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے تھے۔شاداب خان کو کلین چٹ ملنے پر خوش ہیں ۔

شاداب خان کے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں شرکت فٹنس اور مینجمنٹ کی فیصلے پر منحصر ہے ۔ وارم اپ میچز 24 اور26مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوں گے۔ شاداب خان ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن بلڈ وائرس کی تشخیص کے باعث باہر ہو گئے ۔شاداب خان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں یاسر شاہ کو شامل کیا گیا تھا ۔شاداب خان کے فٹ ہونے پر اب یاسر شپ کو جگہ خالی کرنا ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، 2 روز قبل ان کے خون کے نمونے لئے گئے تھے جن میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس نہیں پایا گیا۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

شاداب خان کو عین اس وقت ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تھا جب ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

دوران علاج انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور اس کے آلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہوئے۔

تازہ ترین