• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ، گریڈ19تک کی پچاس پوسٹیں ختم کرنے کی تجویز

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے اخراجات کم کرنے کیلئے گریڈ19تک کی تقریباً پچاس پوسٹیں ختم کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کینٹ جنرل ہسپتال کے علاوہ ریونیو برانچ، جنرل برانچ اور شعبہ انجینئرنگ سے گریڈ انیس کی تقریباً نصف درجن سے زائد پوسٹیں ختم کی تجویز ہے، گریڈ انیس کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، گریڈ اٹھارہ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹوں کے علاوہ بعض ڈاکٹروں کی پوسٹیں بھی ختم کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری کی پوسٹ ،کینٹ انجینئر، سینئر کمپیوٹر سسٹم اینالسٹ ، جونیئر کمپیوٹر سسٹم اینالسٹ ، اسسٹنٹ اکائونٹنٹ، اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر ، کیشیئر ، سٹینو ٹائپسٹ ، میڈیا اسسٹنٹ ، سب انسپکٹر ، ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل کی پوسٹیں بھی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اس حوالے سے کینٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ یہ محض تجویز ہے ابھی اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، ہو سکتا ہے کہ یہ معاملہ بورڈ میٹنگ سےہی آگے نہ جاسکے۔
تازہ ترین