اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی ترجمان نے سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں مسجد کے باہر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چار پولیس اہلکاروں کی شہادت اور گیارہ نمازیوں کے زخمی ہونے کی مذموم کارروائی کو پاکستان کے ازلی دشمن کے ایجنٹوں کی کارستانی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے باورکرایا کہ واقعہ حکومت کے سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاتفریق تمام کالعدم گروپوں ،انکے سہولت کاروں اور حامیوں کیخلاف آہنی اقدامات کرے اوردہشتگردی کا شکار ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں،پولیس جوانوں اور بیگناہ شہریوں کے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کی تلافی کرے۔