• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے نواحی علاقوں میں ہینڈ پمپ لگانے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے نواحی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈ پمپ لگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے انجینئرز کو تخمینہ لاگت بنانے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان ، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ سمیت دیگر ریگستانی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں ہینڈ پمپ لگائے جارہے ہیں اس سلسلے میں سب انجینئرز کو تخمینہ لاگت بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
تازہ ترین