بالی ووڈ سپراسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں چین میں ہیں جہاں انکی مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے جمعرات کو انکی چینی فلموں کے سپر اسٹار ڈینگ چائوسے ملاقات ہوئی اور دونوں نے اپنے سر سے سر ملاکر اور کاندھوں پر ہاتھ کر ایک سلیفی بنوائی۔یاد رہے کہ ڈینگ چائو چین کی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دنوں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پہلی ایشین سولائزیشن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا ہے، اور چینی صدر ژی جن پنگ اسکی میزبانی کررہے ہیں۔
اس ڈائیلاگ میں پاکستان سے بھی کئی افراد مدعوں ہیں، جن میں سینیٹر مشاہد حسین سید بھی ہیں جنکی گزشتہ اداکار عامر خان سے بیجنگ میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ عامر خان چین میں انتہائی مقبول ہیں اور وہ ان گنے چنے غیرملکی اداکاروں میں شامل ہیں جنھیں چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور دنگل، تارے زمین پر اور سیکرٹ سپر اسٹار سمیت ان کی کئی فلمیں چینی باکس آفس پر ہٹ ہوچکی ہیں۔