کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھوکی صدارت میں مرکزی معاون سالارحاجی عبداللہ خلجی کی رہائش گاہ پرانصارالاسلام کااعلی سطح اجلاس ہواجس میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کی سیکورٹی پرغورکیاگیااوراس کے لئے اہم پلان تیارکیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ عیدالفطر کے موقع پرڈیرہ اسماعیل خان میں قائدجمعیت کی رہائش گاہ پرلکی مروت کے سالار سیکورٹی سنبھالیں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ضلعی سالار عید کے تیسرے دن ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے،جون کا پورا مہینہ خیبرپشتونخوا کے سالار،جولائی میں بلوچستان کے سالار،اگست میں سندھ کے سالار،ستمبر میں فاٹا کے سالار اور اکتوبرمیں پنجاب کے سالار قائد جمعیت کی سیکیورٹی سنبھالیں گے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے سالار ریزرو میں رہیں گے،جنہیں بوقت ضرورت بلایا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی سالار کی قیادت انصارالاسلام کی سہ رکنی کور کمیٹی جلد اسلام آباد میں مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹرمولانا عطاالرحمٰن اورپارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود سے ملاقات کرکے سیکورٹی کا مزید لائحہ عمل یقینی بنائے گی،اجلاس میں مرکزی سالار عابدلاکھونے کہا کہ کوئی بھی رضاکار اسلحہ نہیں اٹھائے گابلکہ ہم اپنے خون سے قیادت کی حفاظت کریں گے ،ہم دستور کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ 14جولائی کوکوئٹہ میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی سیکورٹی کے لئے عید کے بعد بلوچستان کے ضلعی سالاروں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔