پشاور(لیڈی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے تبد یلی سرکار کی نیب کے ذریعے سیاسی لیڈروں اور ان کے بچوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بندکی جائیں۔ پشاور پر یس کلب میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈر یشن کے صو با ئی صدر حیدر شاہ با چا ،سینئر نا ئب صدر ابو بکر خلیل ،صو با ئی چیئر مین ادر یس سا گر اور د یگر نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ عمرا ن خان اور سا بق وز یر اعلیٰ پرویز خٹک کے 25ارب رو پے منی لانڈرنگ کا ثبو ت ہما رے پا س مو جود ہے جبکہ پی ٹی آ ئی کی طرف سے باقاعدہ مجھے کروڑوں رو پے کے پیشکش دی مگر میں نے انکار کر د یا جس پر مجھے دو دفعہ ما ر نے کی کوشش بھی کی گئی ۔ حکمرانوں کے ساتھ اداروں میں بیٹھے ارباب اختیار کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ادارے ریاست پاکستان کی ملکیت ہیں وقت آنے پر اداروں کے اس ذاتی اور سیاسی انتقام کے لئے استعمال کا حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈا کٹرزاپنے جا ئز مطا لبا ت منوانے کیلئے سڑکوں پر نکل آ ئے ان کے مطالبا ت تسلیم کر نے کی بجا ئے حکمران ما ر نے پر اتر آ ئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے مسلم لیگ ن کے لیڈروں کیخلاف انتقامی کارروا ئی نہ کی گی تو حکومت کیخلاف تحر یک شروع کرینگے۔