• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں زیور پی سی ہوٹل دوبارہ کھول دیا گیا ، ہاشو گروپ کا افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) زیور پرل کانٹینٹل ہوٹل گوادر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ، ہاشو گروپ نے بدھ کی شام زیور پی سی ہوٹل گوادر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، اس افطار ڈنرکا انعقاد گزشتہ ہفتے کے روز شہید ہونیوالے پانچ افراد کے اعزاز اور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں سے اظہار تشکر میں کیا گیا جنہوں نے ہوٹل کو بہت زیادہ نقصان سے محفوظ کیا ، افطار ڈنر میں ہاشو گروپ کے متعدداہم عہدیداران نے ہوٹل منیجر اور سٹاف کے ساتھ روزہ افطار کیا اورمسلح افواج اور پولیس سےاظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین