• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے پارٹی کو عید کے بعد تحریک کی ہدایت کردی، ایسی کوئی ہدایت نہیں، پرویز رشید

لاہور(خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ سیل) نواز شریف نے پارٹی کوعید کے بعد حکومت کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مہنگائی وڈالرکی اڑان پریشان کن ہے، نواز شریف نے شاہدخاقان عباسی کو احتجاج کا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی دوسری جانب ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہاہےکہ پارٹی قائد کی طرف سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات جاری کردیں،کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور اہلخانہ نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر،ایاز صادق،خواجہ آصف، پرویز رشید،احسن اقبال،میاں جاوید لطیف،خرم دستگیر،طلال چوہدری،سائرہ افضل تارڑ،عباس آفریدی اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔مریم نواز، حمزہ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی نواز شریف سے الگ ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی رہنمائوں کے نواز شریف سے صلاح مشورے ہوئے۔جیو نیوز اور صباح نیوز کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے احتجاجی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات دیدیں۔

تازہ ترین